حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین نے شباب المومنین محاذ کے زیر اہتمام مدرسہ علمیہ معصومیہ قم میں شھید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شھید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت سے آزادی قدس شریف کی تحریک میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا اور مزاحمتی محاذ کے برادران جہاد کے راستے پر گامزن رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قاتلوں سے یقیناً انتقام لیا جائے گا ۔